امریکہ: جسٹس ڈپارٹمنٹ کا محکمۂ خزانہ کو ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کو فراہم کرنے کی حکم

وائس آف امریکہ اردو  |  Jul 31, 2021

ویب ڈیسک — امریکہ کے محکمۂ انصاف نے جمعے کو ایک میمو میں محکمۂ خزانہ سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی ذرائع آمدن کی کمیٹی کے سامنے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ پیش کرے۔ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کے ریکارڈز سے متعلق لمبی قانونی جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق محکمۂ انصاف کے قانونی مشیر نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین نے سابق صدر کے ٹیکس کی معلومات کے حصول کے لیے کافی وجوہات فراہم کی ہیں۔ اس لیے ان کے بقول وفاقی قانون کے تحت محکمۂ خزانہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ کمیٹی کو یہ معلومات فراہم کرے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں اس وقت کے خزانے کے سیکریٹری اسٹیون منچن نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کو فراہم نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے اور وہ پارٹی سیاست کی وجہ سے یہ ریٹرن مانگ رہے ہیں۔

SEE ALSO:ٹرمپ کی کمپنی اور ان کے بااعتماد ساتھی کو ٹیکس چوری کے الزامات کا سامناکمیٹی نے وفاقی قانون کے تحت سابق صدر کی ٹیکس کی معلومات مانگی تھیں۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننے کے لیے کہ آیا سابق صدر ٹرمپ ٹیکس قوانین کی پاسداری کر رہے تھے یا نہیں، ان کے ٹیکس ریٹرن دیکھنا چاہتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ میں محکمۂ انصاف نے منچن کے فیصلے کا دفاع کیا تھا اور سابق صدر نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی تھی تاکہ ان کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کو فراہم نہ کیے جائیں۔

رواں برس جنوری کے ایک عدالتی فیصلے کے مطابق اگر بائیڈن انتظامیہ با ضابطہ طور پر اس معاملے میں اپنا مؤقف تبدیل کرتی ہے تو سابق صدر ٹرمپ کے پاس اس پر اعتراض کرنے کے لیے 72 گھنٹے ہوں گے۔

Direct link240p | 9.3MB360p | 14.1MB480p | 23.6MB720p | 51.3MB1080p | 70.5MBامریکہ کی ریاست نیویارک کے مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس جونیئر نے ایک تفتیش کے لیے ٹرمپ کے ذاتی اور کاروباری ٹیکس کے ریکارڈ پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔

ٹرمپ نے ان کے اکاؤنٹنٹس کو یہ دستاویز فراہم کرنے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا لیکن عدالت نے سابق صدر کے اس مؤقف کو رد کر دیا تھا کہ بطور صدر انہیں بڑے پیمانے پر استثنیٰ حاصل ہے۔

اس معاملے کی بنیاد 2016 کے صدارتی انتخابات سے ہے جب ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے ٹیکس ریٹرن اس لیے نہیں فراہم کر سکتے کیوں کہ ان پر امریکہ کے ٹیکس کے محکمے آئی آر ایس میں آڈٹ چل رہا ہے۔

اس خبر میں بعض معلومات خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے لی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More