قومی ائیرلائن اور پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے مابین معائدہ

بول نیوز  |  Aug 03, 2021

پی آئی اے اور حبیب بینک نے صارفین کیلئے خصوصی معائدے پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق معائدے پر دستخط سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک اور صدر حبیب بینک محمد اورنگزیب نے کئے۔

ذرائع کے مطابق حبیب بینک پی آئی اے کے سب سے بڑے سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر کام کررہا ہے ، پی آئی اے حبیب بینک کے پورٹفولیو کا ایک بڑا صارف ہے۔

معائدے کے مطابق اب صارفین حبیب بینک کارڈز استعمال کرکے ٹکٹوں کی خریداری پر 20 فیصد خصوصی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ رعایت کا اطلاق اندرون ملک اور بین الاقوامی ٹکٹوں پر یکساں ہوگا۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More