شبانہ اعظمی نے بیٹے فرحان اختر اور شوہر کو جڑواں قرار دیدیا

بول نیوز  |  Aug 06, 2021

بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بیٹے فرحان اختر کو شوہر جاوید اختر کو جڑواں قرار دیا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک کولاج شیئر کیا جس میں فرحان اختر کی حالیہ تصویر اور جاوید اختر کی جوانی کی تصویر موجود تھی۔

اداکارہ کو دونوں کے چہروں میں کافی حد تک مماثلت لگی جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ یہ دونوں جڑواں ہوسکتے ہیں۔

They could be twins ! ⁦@Javedakhtarjadu⁩ ⁦@FarOutAkhtar⁩ pic.twitter.com/oQi3i6dNFS

— Azmi Shabana (@AzmiShabana) August 4, 2021

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر کئی صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی شخصیت کے علاوہ بھی ایک چیز مماثلت رکھتی ہے اور وہ ہے لکھنے کا ہنرجو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار کنال کوہلی نے فلم طوفان کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹ کی اور کہا کہ فلم کے اِس شاٹ پر مجھے اندازہ ہوا تھا کہ فرحان کے چلنے کا انداز اور چہرے کے تاثرات بالکل جاوید اختر کی طرح ہیں۔

So true. I felt that in this shot in #Toofan. His walk & expression was exactly like Jaaved Saabs. pic.twitter.com/YYLZiAOqdN

— kunal kohli (@kunalkohli) August 4, 2021

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More