پاکستان میں کورونا سے آج مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Aug 06, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 23681 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1056099 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 28، پنجاب میں کورونا وائرس سے 18، اسلام آباد میں کورونا سے اور آزاد کشمیر میں کورونا سے 3،1 جبکہ خیبرپختونخوا کورونا سے 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23681ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 6126، بلوچستان میں 330، خیبرپختونخوا میں 4507 ، آزاد کشمیر میں 639،اسلام آباد میں 807، گلگت بلتستان میں 150، پنجاب میں 11122افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 18 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11122ہوگئی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More