ہواوے بینڈ6 کا جائزہ: بجٹ کے موافق فٹنس ٹریکر

سماء نیوز  |  Aug 31, 2021

ہواوے بینڈ 6 نےغیر معمولی تبدیلیاں کی ہیں جس میں موبائل فنکشن اور ڈیزائن شامل ہیں۔

ہواوے بینڈ 6 صحت کے تمام بنیادی اعداد و شمار پیش کرتا ہے جس کی آپ انٹری لیول فٹنس ڈیوائس و دیگر چیزیں شامل ہیں۔

سارا دن دل کی دھڑکن کی مانیٹرنگ

ایس پی او 2 کےذریعے خون میں آکسیجن کی مانیٹرنگ

تناؤ سے باخبر رکھنا

نیند کی مانیٹرنگ

بینڈ میں 96 فعال ورزش موڈ پیش کیے گئے ہیں۔

ہواوے بینڈ 6 میں 1.47 انچ امولیڈ ڈسپلے ہے جو اسے استعمال کرنا بہت آسان بنا دیتا ہے۔ او ایل ای ڈی ڈسپلے ڈیوائس ٹیکنالوجی کی ایک قسم ہے۔

فائیو اے ٹی ایم واٹر ریسسٹنٹ کے ذریعے 50 میٹر پانی کے اندر دباؤ کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ لہذا آپ کو نہاتے وقت یا تیراکی کے دوران اسے اتارنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسکی بیٹری لائف کافی اچھی ہے، دو ہفتوں تک ہم نے صرف بیٹری ایک بار چارج کی تھی، جیسا کہ کمپنی نےاس بات کا دعویٰ بھی کیا تھا کہ یہ آلہ صرف پانچ منٹ کے چارج پر دو دن تک چل سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More