سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا

سماء نیوز  |  Sep 14, 2021

فوٹو: اے ایف پی

ذیل میں آج کی اہم کاروباری خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1789 ڈالر ہوگیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم“ میں قرض کیلئے شرائط نرم اور فارم مزید آسان کیا جارہا ہے، جس کے بعد وہ لوگ جو سخت شرائط اور پیچیدہ فارم کی وجہ سے اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے وہ بھی بینکوں کی مدد سے اپنے گھر کے مالک بن سکیں گے۔

سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز پیر کی بجائے منگل سے 4 روز کے لیے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن کمپنی کے مطابق اینگرو ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کے باعث سسٹم میں گیس کی کمی آئے گی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کو دھوکے سے لوٹنے والے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے والے سادہ عوام کو مدد کرنے کے بہانے اُن سے اے ٹی ایم پن کوڈ لیتا تھا، پن کوڈ نوٹ کرکے ان کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے انکے اکاونٹ سے رقم نکلواتا تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز  ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافےسے 168.80 روپے ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی کابینہ بھاری گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر آج غور کرے گی،جب کہ پرانی گاڑیوں کی ڈیوٹی سے متعلق سمری بھی آج پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More