شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

سماء نیوز  |  Sep 19, 2021

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی آمد پر میاں شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، احسن اقبال اور سعد رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رہائش گاہ آمد پر شہباز شریف نے اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفادات کیلئے کام کیا۔ ہماری سیاست بھی عوام کیلئے ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت مخالف اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے جلسے میں شرکت کیلئے صدر ن لیگ کراچی آئے تھے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان ڈار نے بھی اختر مینگل سے ملاقات میں والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More