افغان خواتین کا منہ پر ٹیپ لگا کر خاموش احتجاج

سماء نیوز  |  Sep 20, 2021

افغان دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے اسکولز نہ کھولنے کے خلاف خواتین نے منہ پر ٹیپ لگا کر احتجاج کیا۔

افغانستان میں لڑکوں کے اسکول 18 ستمبر سے کھل گئے لیکن لڑکیوں کے اسکول تاحال بند ہیں۔

ترکی اردو کے ٹویٹر اکائونٹ سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس اور سیاہ کوٹ میں ملبوس کچھ لڑکیاں احتجاجاً اپنے منہ پر ٹیپ لگا رہی ہیں۔

لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے طالبان کا موقف ہے کہ اس حوالے سے طریقہ کار پر کام ہورہا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

طالبان ترجمان ذبيح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آجائيں اور ماحول محفوظ ہوجائے تو پھر سيکنڈری اسکول کے طالبات بھی تدريس کا سلسلہ شروع کرسکتی ہيں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More