افغان نوجوان نےالیکٹرک گن بناکر دنیا کو حیران کردیا

سماء نیوز  |  Sep 26, 2021

فوٹو: اسکرین شارٹ

افغان نوجوان نے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والی الیکٹرک گن ایجاد کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

امارات اسلامی کی جانب کی جانب سےٹوئٹر پر جاری کردی کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نوجوان مجاہد شفیع اللہ بلال نے ایک الیکٹرک گن بنائی ہے جسے بی4 کا نام دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ بلال کی تیار کردہ الیکٹرک گن کی خاص بات یہ ہے کہ گن میں الیکٹرک گولیاں استعمال ہوتی ہیں جن کی رینج 300 میٹر ہےجبکہ ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرک گن کی رینج 10 سے 20میٹر کے درمیان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں افغانستان میں پھانسی اور ہاتھ کاٹنے کی سزائيں بحال کرنےکا بیان جاری کیا گیا تھا تاہم ان پر عملدرآمد سر عام نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More