نیشنل ٹی20کپ:خیبرپختنخوا کو ایونٹ میں پہلی شکست

سماء نیوز  |  Sep 27, 2021

نیشنل ٹی20کپ کے آٹھویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبرپختنخوا کو 43 رنز سے زیر کردیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں خیبرپختنخوا کا آغاز پراعتماد نہ ہوا، کپتان محمد رضوان 6رنز بناکر رن آؤٹ تو ٹیم کا مورال ڈگمگا گیا، خیبرپختنخوا کے عادل امین، مصدق احمد، آصف آفریدی اور ارشد اقبال بغیر کوئی رن بنائے وکٹیں گنوائیں۔

خیبرپختنخوا کے مڈل آرڈر بلےباز صاحبزادہ فرحان نےٹیم کو سنبھالا اور 31 رنز اسکور کیے جبکہ افتخار احمد نے 22 اور محمد وسیم نے جارحانہ 34 رنز بناکر انکا ساتھ دیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے وہاب ریاض نے3 جبکہ فہیم اشرف، احسان عادل اور حسن علی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد نے شاندار اپنے فارم کو بحال کرتے ہوئے 40رنز کی اننگز کھیلی تاہم کپتان بابراعظم 16 رنز بناسکے۔ نوجوان بیٹسمین حسین طلعت جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک اور محمد اخلاق نے باالترتیب 24،24 رنز اسکور کیے تاہم فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، میچ میں حسن علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

 خیبرپختنخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے2 جبکہ ارشد اقبال، محمد وسیم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More