ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقہ سے منایا جائے، گورنر سندھ

بول نیوز  |  Oct 17, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقہ سے منایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس میں بھی لنگر عام شروع کیا گیا ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شایان شان طریقہ سے منایا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے دنیا میں امن، محبت اور پیار کا پیغام دیا، اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دوبارہ لوگ اس پیغام کو پڑھیں اور اس پر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس میں لنگر 19 اکتوبر تک جاری رہے گا، گورنر ہاﺅس کا گیٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، لوگ جوق در جوق لنگر میں شرکت کررہے ہیں، 22  اکتوبر کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا گورنر ہاﺅس میں انعقاد کررہے ہیں، علماء مشائخ ، مفتیان ، اور گدی نشینوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام گورنر ہاﺅسز اور تاریخی عمارتوں کو سجا دیا گیا ہے، ہماری لئے محمد ﷺ کی ذات سے بڑکر کچھ بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت بحران کا شکار ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے، وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو سنبھالا، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا لیکن اس حساب سے یہاں مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More