چینی کمپنی کا طاقتور اور سستا ترین موبائل فون متعارف؛ قیمت جانیں

بول نیوز  |  Oct 22, 2021

اوپو کمپنی کی جانب سے طاقتور اور سستا ترین فون معتارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت جان پر صارفین حیران رہ جائیں گے۔

اوپو کمپنی کے تمام موبائل فون اپنے بہتین کیمرا ٹیکنالوجی کے باعث جانے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں اس  برانڈ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دن با دن اضاٖہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایک نیا اسمارٹ فون معتارف کرایا گیا ہے جو کہ کے 9 ایس کے نام سے پیش کیا گیا ہے جس میں  اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے۔

یہ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ریفریش ٹچ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

بڑے ڈسپلے کے باعث فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور 59 منٹ میں سو فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں یکم نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1700 یوآن (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More