وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بم پروف گاڑی خریدنے کی سمری تيار

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

فائل فوٹو

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیے بم پروف گاڑی خریدنے کی سمری تیار کرلی۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو فی الحال سمری موصول نہیں ہوئی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث بم پروف گاڑی کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بم پروف گاڑی کسی ذاتی ملکیت نہیں ہوگی بلکہ حکومت پنجاب کی ملکیت ہوگی، اسے آنے والی کوئی دوسری حکومت بھی اپنے استعمال لا سکتی ہے۔

حسان خاور کا تھا کہ یہ کوئی لکژری چیز نہیں ہے صرف سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غور کیا گیا ہے، اس لیے جب سمری آئے گی تو اس پر مزید بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قافلے میں اس وقت ايک بلٹ پروف گاڑی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے لیے بم پروف گاڑی بھی مانگی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More