عسکری پارک کا کمرشل استعمال،میونسپل کمشنراورکور5کےکمانڈرانجينئرکونوٹس جاری

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

سپریم کورٹ نے کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر عسکری پارک کے کمرشل استعمال پر میونسپل کمشنر کراچی اور کور فائيو کے کمانڈر انجينئر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

منگل کو سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں پرانی سبزی منڈی پرعسکری پارک کے کمرشل استعمال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں درخواست 22 اکتوبر کو جمع کروائی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ یہ پارک 2005 میں قائم کیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پارک میں غیرقانونی دکانیں بنا کرکاروبار کیا جارہا ہے، پارک میں بازار بنانا قانون اورمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پارک انتظامیہ نےغیرقانونی طور پر شادی ہال قائم کردیا ہے۔ پارک چلانے کیلئے27 ہزار درخت لگانے کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن پارک میں 100 درخت بھی نہیں ہیں۔ عسکری پارک کی زمین بلدیہ اعظمی کراچی کی ملکیت ہے۔ اس اراضی پر پارک قائم کرنے کے معاہدے کے وقت کراچی کور 5 کو اس پارک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

عدالت نے میونسپل کمشنر کراچی اور کور فائيو کے کمانڈر انجينئر کو نوٹس جاری کرديے ہيں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More