افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ  کے محکمہ جاتی مینجرز سے کرکٹ بورڈ چئیرمین کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کے مطالبے پرخواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

چئیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی کرکٹ میں شمولیت پر خوش ہیں اور ملک میں وومینز کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت نے خواتین کی کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

افغان حکومت کے اس فیصلے کو آئی سی سی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آسٹریلیا نے بھی اس فیصلے کی بنیاد پر شیڈولڈ ٹیسٹ میچ بھی ملتوی کر دیا تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More