وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے والی غذائیں

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

وٹامن ڈی، انسانی جسم کے لئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے اور اسکی کمی انسان کی ہڈیوں کو کمزور کرنے سمیت قوت مدافعت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

بہت سے لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی انسان کو کس حد تک کمزور کرسکتی ہے لیکن اس وٹامن کی کمی کو سنجیدہ لینا بہت ضروی ہے کیونکہ اس کی کمی آپ کی زندگی کو کم بھی کرسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق  خوراک میں وٹامن ڈی کی کمی عموماً بڑھاپے میں دیکھی جاتی ہے

خیال رہے کہ انسانی جسم 50 سے 80 فیصد تک وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے حاصل کرتا ہے جبکہ بقیہ ہماری خوراک سے آتا ہے، اس لئے اپنی خوراک  میں ان اشیاء کا استعمال کریں جس کی مدد سے وٹامن ڈی حاصل کرنے میں آسانی ہوجائے۔

1۔ سپلیمنٹس:وٹامن ڈی سپلیمنٹس بھی بازار میں عام ملتے ہیں اور انہیں روزانہ کھایا جاتا ہے۔

2۔ کلیجی کا استعمال:گائے کی کلیجی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ دیگر غذائی اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں جیسے وٹامن اے، آئرن اور پروٹین، تاہم اس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہے تو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

3۔ انڈوں کی زردی کا استعمال:ویسے تو انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر وٹامنز اور منرلز عام طور پر زردی میں ہوتے ہیں۔ ایک انڈے کی زردی سے کچھ مقدار میں وٹامن ڈی جسم کو ملتا ہے خصوصاً دیسی انڈوں میں یہ مقدار فارمی کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More