‏وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

‏وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ وزیراعظم اہم معاملات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان، احساس پروگرام اور صحت انصاف کارڈ پر کور کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی اور حکومتی دیگر اقدامات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

کامیاب پاکستان پروگرامکامیاب پاکستان پروگرام عوام کو کاروبار، رہائش، علاج معالجے اور ہنرمندی کی بنیاد پر مالی معاونت کی فراہمی پر موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت لوگوں کی محرومیوں میں یقیناً کمی آئے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پروگرام کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام سے معاشرے کے محروم طبقات کو مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 37لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

ان کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ اجزاء ہیں جن میں کسانوں کو بلا سود قرض کی فراہمی کے علاوہ کاروبار کیلئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے، سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کیلئے آسان اقساط پر فراہمی مالیات کی سہولت شامل ہے۔

وزیر خزانہ کے بقول یہ پروگرام ملک سے غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ موجودہ حکومت دو سال پہلے نوجوانوں کو اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانے کے لئے کامیاب جوان پروگرام بھی عمل میں لاچکی ہے تاہم کامیاب پاکستان پروگرام کے نفاذ کے بعد بینکوں سے قرض کی فراہمی میں غیرضروری مشکلات کی شکایات عام رہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More