جیل خانہ جات کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے، فیاض الحسن چوہان

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

 فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل خانہ جات کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب پرزنز ٹریننگ کالج ساہیوال کو فعال بنانے کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس۔

پنجاب پرزنز ٹریننگ کالج ساہیوال کو فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب کو ٹریننگ کالج کے موجودہ سٹیٹس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/AUvMoqTddc

— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) December 7, 2021

اجلاس میں وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب کو ٹریننگ کالج کے موجودہ سٹیٹس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرزنز ٹریننگ کالج ساہیوال کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، زیر تعمیر رہائشی ایریا کو تین ہفتوں میں مکمل کر دیا جائے گا۔

جیل خانہ جات کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جیل خانہ جات کو نئی بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔

محکمہ میں نئی بھرتیوں کے تناظر میں اس ٹریننگ کالج کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) December 7, 2021

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں نئی بھرتیوں کے تناظر میں اس ٹریننگ کالج کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے،658 ملین کی لاگت سے بننے والا یہ کالج پرزنز اسٹاف کی تربیت میں ایک بہترین اضافہ ہوگا۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جیل خانہ جات کو نئی بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔

اجلاس میں سپشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے شرکت کی جبکہ کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ ساہیوال ٹریننگ کالج، ڈی ایس (پرزنز), ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بھی شریک ہوئے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More