ملتان: بھائی کے ہاتھوں سگی بہن کا قتل

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

ملتان میں ایک شخص نے اپنی سگی بہن کا قتل کر دیا۔

یہ واقعہ ملتان کے علاقے گلگشت میں پیش آیا جہاں شیخ نعمان نامی شخص نے اپنی سگی بہن 23 سالہ ماہ نور پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نادر آباد پھاٹک کی رہائشی 23 سالہ ماہ نور چچا کے گھر برسی کی تقریب میں آئی تھی جہاں ماہ نور کے بھائی شیخ نعمان نے آکر بہن کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ ماہ نور کو نشتر ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور چل بسی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور ہم نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More