مقبوضہ کشمیر میں تجاوزات کی آڑ میں بھی مسلمانوں کو بے گھر کیا جانے لگا

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے تجاوزات کی آڑ میں بھی مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کتھ پتیلی انتظامیہ نے جموں کے علاقے روپ نگر میں نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے دوران گجر بکروال مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں کے مکان مسمار کر دیے۔

گھروں کو ڈھانے کے خلاف متاثرین روپ نگر میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جب کہ راجوڑی ممیں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

مرکزی جامع مسجد سے گجر منڈی تک منعقد کی گئی احتجاجی ریلی میں سیکڑوں کی تعداد میں کشمریوں نے شرکت کی۔

ریلی میں شریک مظاہرین نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سردی کے دنوں میں درجنوں خاندان بے گھر کر دیئے گئے ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

راجوڑی ہی کے علاقے کالا کوٹ میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مسلمان خاندانوں کو بے گھر کئے جانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدامات پر بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی مذمت کی ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انتظامیہ اپنے سیاسی آقاؤں کے کہنے پر گجر بکروال قبائلیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More