آرمی چيف کی توسيع سے متعلق قانون واپس ہوگا،شاہدخاقان عباسی

سماء نیوز  |  Jan 17, 2022

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چيف کی توسيع سے متعلق قانون ميں تبديلی درست نہيں، فوج کی عزت کے خاطر توسيع کا قانون پاس کرايا مگر  يہ قانون واپس ہوگا۔سماء کی پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چيف کی توسيع سے متعلق قانون نہ صرف ہم واپس ليں گے بلکہ فوج کا ادارہ بھی اسے واپس کروائے گا۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر آئینی مداخلت کے اثرات نظر آتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئے مداخلت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ے ساکھياں ہٹيں گی تو ہی تحريک عدم اعتماد کامياب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ میں حکومتی اتحادیوں نے مشکل سے ووٹ دیا ہے، بحث نہیں کرنے دیں گے تو پارلیمنٹ کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔ شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مارچ کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں ہوا۔

چوہدری نثار سے متعلق شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو شخص مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ نہ ہو ان کی قبولیت مشکل ہوتی ہے، انہیں پارٹی سے اختلاف ہوگا پارٹی کسی سےاختلاف نہیں رکھتی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکی ن لیگ میں واپسی کا امکان کم ہے مگر جہانگيرترين ن ليگ کا حصہ بن سکتے ہيں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More