پولیس نے 6 ماہ کی عمر میں اغواء ہونے والا بچہ ایک سال بعد ماں سے ملا دیا

بول نیوز  |  Jan 17, 2022

مظفر گڑھ میں پولیس نے 6 ماہ کی عمر میں اغواء ہونے والا بچہ ایک سال بعد ماں سے ملا دیا۔

مظفر گڑھ میں 6 ماہ کا شیر خوار اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے ایک سال کی عمر میں ماں سے ملا دیا۔

تھانہ قریشی کی حدود میں 6 ماہ کے شیر خوارمعصوم بچے کو اس کے اپنے ہی دادا اور چاچا نے اغواء کرلیا تھا۔

ایس ایچ او قریشی عمار یاسر نے تکنیکی صلاحیتوں سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان 6 ماہ سے جگہ بدل کر لاہور،روالپنڈی  اور لیہ ملتان میں رہ رہے تھے، پولیس نے دن رات محنت کر کے ملزم مشتاق کو گرفتار کر کے شیر خوار بچہ بازیاب کروا لیا۔

ایس ایچ او قریشی عمار یاسر نے معصوم بچے کو ماں کے حوالے کردیا۔

ماں بچے کو گود میں لیکر پولیس افسران کو دعائیں دیتی رہی جب کہ ورثا نے پھولوں کے ہار پہنائے جب کہ ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال نے ایس ایچ او قریشی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More