سجل علی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بول نیوز  |  Jan 17, 2022

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل سجل علی کی جانب سے اداکار احمد علی اکبر کے لئے تعریفی پیغام جاری کیا گیا تھا۔

اداکارہ سجل علی نے پریزاد ڈرامے میں اداکار  احمد علی اکبر کی بہترین اداکاری کی تعریف کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ احمد علی اکبر آپ  نے کمال کا کام کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ پروجیکٹ کیا کیونکہ آپ سے بہتر یہ کام کوئی نہیں کر سکتا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے بھی پری زاد ڈرامے میں احمد علی اکبر کے کردار کی بہت تعریف کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ احمد علی اکبر اپنی اصل زندگی سے زیادہ اس ڈرامے میں اچھے لگے ہیں اور ان کا کردار انہیں وحید مراد کی یاد دلاتا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فہد مصطفیٰ نے بھی احمد علی اکبر کے نئے کردار کے حوالے سے ان کی خوب پذیرائی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

 

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More