اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا ہمارا اصل ہدف ہے، محمد رضوان

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھی بنی ہوئی ہے اور اس سال اگلا ورلڈ کپ جیتنا ہمارا اصل ہدف ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سیمی فائنل ہار گئے لیکن آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی اننگز آج بھی یاد ہے اور میری پسندیدہ اننگز میں سے ایک ہے۔

سیمی فائنل سے پہلے آئی سی یو میں ہونے سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق میرا میچ کھیلنا ایک معجزہ تھا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف قوم کی دعاؤں کی بدولت ممکن ہوا اور وہ ایک مشکل کنڈیشنز تھی جس میں ہم نے اچھا کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے کا کریڈٹ بھی پاکستانی قوم کو جاتا ہے اور اس کا کریڈیٹ میں سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھی دوں گا جنہوں نے مجھ سے اوپننگ کروائی۔

پی ایس ایل کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ پچھلے سال اچانک سے کپتانی ملنا اور ایونٹ جیتنا بھی ایک معجزہ تھا جس میں قوم کی دعائیں شامل تھیں ، ہم نے اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کی جس میں کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے ابھی تک میدان میں پریکٹس شروع نہیں کی اور فی الحال ہم بائیو سکیور ببل میں جمع ہیں جب کہ پچھلے ایونٹ کو بھول کر نئی شروعات کریں گے کیوں کہ یہ ایک نیا ٹورنامنٹ ہے جہاں نئے لوگ اور نئی جگہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی کوئی ایک نہیں ، مجھے مختلف کھلاڑی پسند ہیں اور میں کسی کی پیروی نہیں کرتا بلکہ سب سے کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہوں اور جس کھلاڑی میں جو چیز پسند آتی ہے وہ اپنی بیٹنگ میں لانے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہماری ٹیم بہت اچھی بنی ہوئی ہے اور اس سال کے لیے ہدف یہی ہے کہ ہم اگلا ورلڈ کپ جیت جائیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More