چین، ٹیک آف کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

بول نیوز  |  May 12, 2022

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کی صبح تبت ایئرلائن کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی تاہم، طیارے میں موجود عملہ محفوظ رہا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے  مطابق مقامی ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ تمام 113 مسافروں سمیت عملے کے نو ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ چونگ کنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک بیان کے مطابق، چالیس سے زائد زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس تناظر میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انخلاء کے دوران 36 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے، بدقسمت طیارہ تبت میں نینگچی کے لیے روانہ ہوا تھا۔چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں طیارے کے اگلے حصے میں آگ کے شعلے اور آسمان پر سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں مسافروں کو ہوائی جہاز سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ہوائی اڈے کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔۔

پرواز کے شیڈول کے مطابق طیارہ  اے 319 ائیر بس ہے جو ساڑھے نو سال سے ایئر لائن کے ساتھ سروس کا حصہ تھا۔

یاد رہے، مذکورہ بالا حادثہ دو ماہ سے بھی کم وقت میں پیش آیا ہے جب چائنا ایسٹرن ایئر لائن کا ایک جیٹ لائنر 132 افراد کو لے کر جنوبی چین کے گوانگشی علاقے کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حادثے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

مزید پڑھیں1 hour agoایران، اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، سویڈش شہری کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

احمد رضا جلالی کی بیگم ویدا کی کوشش ہے کہ وہ کسی...

3 hours agoدبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ...

3 hours agoیمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج...

4 hours agoامریکا کا مشرق وسطیٰ میں خودکار بحری جہازوں کے استعمال میں اضافے کا فیصلہ

امریکی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ مصنوعی ذہانت...

4 hours agoتاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی رہنما...

5 hours agoتاج محل کے بعد قطب مینار بھی انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے لگا، خطرناک مطالبہ

تاج محل کے بعد قطب مینار بھی انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More