لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے کیا غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف

بول نیوز  |  May 14, 2022

بولی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں اپنی زندگی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے، جسے سن کر ہر کسی کا منہ کھلا رہ گیا ہے۔

ممتازکا شمار ان اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اسٹائل اور خوبصورتی سے لوگوں کا دل جیت لیا کرتی تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ساٹھ اور ستر کی دہائی میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ممتاز نے اپنے ایکسٹرا میریٹل افیئر (غیر ازدواجی تعلقات)  کے بارے میں بتا کر سبھی کو حیران کردیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے انٹرویو میں اپنی شادی، اسقاطِ حمل اور کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔

ممتاز نے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کے بارے میں پھیلی ان افواہوں پر بھی لب کشائی کی، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ ان کی شادی کی خبر سن کر ٹوٹ گئے تھے۔

ممتاز اپنی نجی زندگی کی وجہ سے سب سے زیادہ لائم لائٹ میں رہیں۔ فلم “سونے کی چڑیا” سے بولی وُڈ میں قدم رکھنے والی ممتاز نے کئی ہٹ فلمیں دیں۔

واضح رہے کہ ممتاز نے 1974 میں بزنس مین میور مادھوانی کے ساتھ شادی کی تھی۔

دورانِ انٹرویو ممتاز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر میور مدھوانی کا کسی اور کے ساتھ افیئر تھا، جس کے بارے میں ان کے شوہر نے انہیں خود بتایا تھا۔

ممتاز کا کہنا تھا کہ ’آدمیوں کے لیے افیئر کرنا آسان ہوتا ہے، میرے شوہر کے تھے، صرف ایک کے علاوہ۔ میں ان کی عزت کرتی ہوں، کیونکہ انہوں نے خود اس بارے میں مجھے بتایا تھا۔ میرے شوہر کو امریکہ میں ایک لڑکی پسند آگئی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ تم میری بیوی ہو اور میں تم سے پیار کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا’۔

ممتاز نے مزید بتایا کہ ’آج یہ سب ہمارے لیے بھولی ہوئی داستان ہے۔ زندگی میں ایک بار تو خدا بھی معاف کرتا ہے۔ میں ہمیشہ رانی کی طرح رہی ہوں۔ میرے شوہر نے مجھے کبھی کسی چیز کو لے کر کوئی پریشانی نہیں آنے دی‘۔

ممتاز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’شوہر کے افیئر کے بعد میں اکیلا محسوس کرنے لگی تھی۔ مجھے بہت برا محسوس ہوتا تھا۔ ایسے میں میں نے ہندوستان لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں میرا افیئر ہوگیا، لیکن وہ سیریس نہیں تھا۔ وہ بس کچھ لمحے کا فیز تھا، جو جلد ہی ختم ہوگیا تھا‘۔

انٹ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کو یاد کرتے ہوئے ممتاز کا کہنا تھا کہ جب میری شادی ہوئی تو ان کے قریبی لوگوں نے مجھے بتایا کہ جب میں نے شادی کی اور ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی، تب کاکا نے کہا، ‘میں نے اپنا داہنا ہاتھ کھو دیا ہے‘۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ جب راجیش کھنہ بیمار تھے تب وہ ان سے ملنے گئی تھیں اور آج جب وہ ان کی فلمیں دیکھتی ہیں تو وہ انہیں یاد کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں17 mins agoبھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

علی ظفر پاکستان کے معروف ترین گلوکار ہیں اور صرف پاکستان ہی...

36 mins agoامبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے بعد جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

ہالی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں...

48 mins agoکنگ خان نے بیٹی سہانا خان کو پہلی فلم کے لئے کیا نصیحت کی؟

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کی...

1 hour agoسلمان خان اپنی نئی فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟ پہلی جھلک سامنے آگئی

بالی وُڈ کے چاکلیٹی ہیرو سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم...

2 hours agoعدنان صدیقی نے سجل علی کو کس مٹھائی سے تشبیہ دے ڈالی

عدنان صدیقی کا نام پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعرف کا...

2 hours agoمومل شیخ کی تصاویر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان شوبز کے سنیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی و اداکارہ مومل...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More