پرویز خٹک سرکاری گھر پر قابض، معاملہ طول پکڑ گیا

سماء نیوز  |  May 14, 2022

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا سرکاری گھر نہ چھوڑنے پر تنازع طول پکڑ گیا۔ وزارت ہاؤسنگ نے منسٹر انکلیو میں مکان خالی کرانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے مسٹرز انکلیو میں سرکاری گھر خالی نہ کرنے کا تنازع طول پکڑ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خٹک نے منسٹر انکلیو میں مکان خالی کرنے سے انکار کرديا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے گھر پر قبضہ چھڑانے کيلئے وزارت ہاؤسنگ نے انتظامیہ اور پولیس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قانون کے تحت کابینہ ختم ہونے کے بعد 15 دن تک  وفاقی وزیر مکان رکھ سکتا ہے۔

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی حکومت 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی، تاہم اب تک پرویز خٹک نے مکان خالی نہیں کیا، سابق وزیر دفاع منسٹر انکلیو میں مکان نمبر 28 میں رہ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More