اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

بول نیوز  |  May 15, 2022

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ سینیچر کی رات حادثے کا شکار ہوئے جبکہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ان کو مقامی ایمرجنسی کے اہلکاروں نے بچانے کی بھرپور کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فرش اور تولیے پر خون کے دھبے، شین وارن کی موت کا معاملہ اُلجھ گیا

ان کی ہلاکت پر کئی نامور کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، رات گئے ٹوئٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیپسے نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک خوفناک خبر، ہم آپ کو بہت مس کریں گے‘۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بہت غمگین ہیں، ہمارے درمیان میدان میں اور میدان کے باہر بھی بہت اچھا تعلق تھا، ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

Devastated to hear about Andrew Symonds passing away in a car crash in Australia. We shared a great relationship on & off the field. Thoughts & prayers with the family. #AndrewSymonds pic.twitter.com/QMZMCwLdZs

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 14, 2022

واضح رہے کہ اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچز کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی یاد میں تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت

ان کا شمار جارحانہ بلے بازوں اور اچھے بولروں میں ہوتا تھا جبکہ وہ اپنی اچھی فیلڈنگ کے باعث بھی خاصی مشہور تھے۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہونے والے اینڈریو سائمنڈز نے اسکول کے دنوں میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993/94 میں کلب کرکٹ کھیل کر کیا تھا۔

انہوں نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹر کلبز کے علاوہ لنکا شائر اور سرے کی سے بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلی تھی جبکہ انہیں کاؤنٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی حاصل تھا جو پچھلے ہفتے ہی بین اسٹوکس نے توڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی جرسی

خیال رہے کہ اس واقعے کو شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جبکہ لوگ اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں11 hours agoآندرے رسل کے آئی پی ایل میں دو ہزار رنز مکمل

انڈین پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں آل راؤنڈر آندرے رسل نے...

11 hours agoراولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں لگیں گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا...

12 hours agoرافیل ندال کی انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

معروف ٹینس کھلاڑی رافیل ندال پاوں کی چوٹ لگنے کے باعث فرنچ...

12 hours agoماضی میں بھارتی بیٹنگ کا بوجھ سنبھالنے والے ایک بار پھر یکجا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا...

12 hours agoبلند و بالا چھکے نے بزرگ شائق کو زخمی کر دیا

انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں بیٹسمین رجت پاٹیدار کے 102...

12 hours agoآئی پی ایل 2022: ڈی آر ایس کے لئے ’ٹی‘ کا سگنل نہ دینا بلے باز کو مہنگا پڑگیا

ہفتہ (14 مئی) کو جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More