اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

بول نیوز  |  May 15, 2022

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جن کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’اینڈریو سائمنڈز کی موت کی اچانک خبر انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی ہے، ان کے دوستوں اور اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

Very sad and shocking news of Andrew Symonds. Condolences to his friends and family. pic.twitter.com/BdBnXWKrwY

— Babar Azam (@babarazam258) May 15, 2022

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت غمگین ہیں، ہمارے درمیان میدان میں اور میدان کے باہر بھی بہت اچھا تعلق تھا، ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

Devastated to hear about Andrew Symonds passing away in a car crash in Australia. We shared a great relationship on & off the field. Thoughts & prayers with the family. #AndrewSymonds pic.twitter.com/QMZMCwLdZs

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 14, 2022

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا اینڈریو سائمنڈز کی المناک موت کے بارے میں جان کر مایوسی ہوئی۔ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا کرتا ہوں۔

Devastated to know about the tragic death of #AndrewSymonds. Prayers for him and his family. 🙏 pic.twitter.com/PI22reddM9

— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 15, 2022

آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

– Heartfelt condolences to the family of #AndrewSymonds 🇦🇺 pic.twitter.com/IkRW8OcZLu

— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) May 15, 2022

بھارتی کھلاڑی شیکر دھون کا کہنا تھا کہ اینڈریو سائمٹز کی اچانک موت کی خبر چونکا دینے والی ہے، ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں ۔ خدا ان کی روح کو سلامت رکھے۔

Shocking news #AndrewSymonds! My condolences to his family and friends. May God bless his soul 🙏 pic.twitter.com/6RBUQNwVcy

— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) May 15, 2022

بھارت کے سابق بلے باز ویرندر سہواگ نے کہا کہ المناک حادثے میں ان کا انتقال کا سن کر دکھ ہوا، وہ اپنے کھیل کے دنوں میں بہترین تفریح کرنے والوں میں سے ایک تھے اور ان کا جانا عالمی کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

Sad to know of #AndrewSymonds passing away in a tragic accident. He was one of the best entertainers in his playing days and his passing is a great loss for world cricket. Condolences to his family and friends. pic.twitter.com/DznBYRtXv9

— Virender Sehwag (@virendersehwag) May 15, 2022

 واضح رہے کہ اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

مزید پڑھیں2 hours agoسابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار حادثے میں...

4 hours agoایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔...

5 hours agoاینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی...

15 hours agoآندرے رسل کے آئی پی ایل میں دو ہزار رنز مکمل

انڈین پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں آل راؤنڈر آندرے رسل نے...

16 hours agoراولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں لگیں گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا...

16 hours agoرافیل ندال کی انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

معروف ٹینس کھلاڑی رافیل ندال پاوں کی چوٹ لگنے کے باعث فرنچ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More