محمد کیف نے ورلڈ کپ 2003 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کی وجہ بتادی

بول نیوز  |  May 16, 2022

بھارت کے سابق بلے باز محمد کیف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2003 میں پاک بھارت میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کا کیچ ڈراپ ہونے کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا تھا۔

کھیلوں کے خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے سابق بلے باز محمد کیف کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ 2003 کے پاک بھارت میچ میں عبدالرزاق سچن ٹنڈولکر کا کیچ پکڑ لیتے تو پاکستان میچ جیت جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت سیریز ، بی سی سی آئی کی ہری جھنڈی کا انتظار

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے پاس سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے کا بہترین موقع تھا لیکن عبدالرزاق مڈ آف پر گیند کو نہیں پکڑ سکے جس کی سے وجہ وسیم اکرم بھی غصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق بولرر کے بہت قریب تھے اور اگر اس وقت وہ کیچ پکڑ لیتے تو میچ کا پانسہ پلٹ جاتا کیونکہ سچن اچھی بلے بازی کررہے تھے۔

محمد کیف کہتے ہیں میچ میں میرا کردار ان کا ساتھ دینا تھا کیونکہ مجھے ڈریسنگ روم سے ہدایت ملی تھیں کہ اس وقت سچن اچھی فارم میں ہیں لہذا انہیں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کرکٹ کا انعقاد،دبئی کرکٹ کونسل کی پیشکش

واضح رہے کہ اس میچ میں سچن ٹنڈولکر اور محمد نے 103 رنز کی اچھی شراک قائم کرکے میچ کو بھارت کے حق میں موڑ دیا تھا جبکہ اس میچ میں محمد کیف نے 60 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے تھے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2003 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں38 mins agoانگلینڈ کا دورہ پاکستان کے موقع پر اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان

انگلینڈ کے اہم کھلاڑی پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم ہوسکتے...

3 hours agoنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ

لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ آج...

3 hours agoاینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان

          سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے کے وقت موجود...

4 hours agoنوجوان پاکستانی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے اونچی چھٹی چوٹی سرکرلی

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے  8 ہزار میٹر سے اونچی...

18 hours agoجاوید آفریدی کی سری لنکا کرکٹ کو اسپانسرشپ کی پیشکش

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائزپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی...

18 hours agoباؤچر کے خلاف الزامات واپس لے لیےگئے ہیں ،کرکٹ جنوبی افریقہ

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اعلان کیا کہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More