فتنہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے: مریم نواز

ہم نیوز  |  May 22, 2022

بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ دوبارہ سر آٹھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونش سے ویڈیو لنک  کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی سے دوچار کیا، 2017 میں ترقی کرتا ہوا پاکستان ہم سے لیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، اور مجھے بہاولپور سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا  کہ بہاولپور کا جلسہ تاریخی کردار ادا کرے گا اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More