بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کر سکتے ہیں، بھارتی کرکٹر کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  May 27, 2022

پاکستانی کپتان بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں اپنی شاندار پرفارمنس کا لوہا منوا چکے ہیں،  پاکستانی کپتان کی بیٹنگ کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ بھارتی بلے باز بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نےبھی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشکوئی کی ہے۔

آئی سی سی ریویو میں انٹرویو کے دوران دنیش کارتک نے کہا کہ بابر اعظم تاریخ میں تمام فارمیٹس میں نمبر ون بلے باز بننے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

بابر اعظم اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ ون پر موجود ہیں، تاہم ٹیسٹ رینکنگ میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں، تاہم بھارتی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ یہ رینکنگ بہت جلد بدلنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دنیش کارتک نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ بابر اعظم ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ایک اعلیٰ درجے کے کھلاڑی ہیں اور اس وقت اپنے کھیل اور پرفارمنس کے عروج پر ہیں، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کئی ٹیسٹ میچز ملنے والے ہیں، جس کے بعد ٹیسٹ رینکنگ بدل سکتی ہے۔

بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ بابر اعظم  کھیل کے تینوں فارمیٹس میں غیر معمولی رہے ہیں اور انہوں نے مختلف بیٹنگ پوزیشنوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے  پاکستانی کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی صلاحیتوں کو مانتے ہیں، پاکستان سے بھی ان کے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو انہیں ان کے ملک کے لیے آگے بڑھنے میں مدد دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More