ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری

ہم نیوز  |  Jun 22, 2022

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی فروخت کی حتمی منظوری دے دی گئی، ٹوئٹر شیئر ہولڈرز نے چوالیس ارب ڈالر میں کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگرچہ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتیں ایلون مسک کی تجویز کردہ قیمت سے کہیں کم ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ڈیل کو آگے بڑھائیں گے۔ اگر یہ ڈیل فوری طور پر مکمل ہوجاتی ہے تو کمپنی کو ایک شیئر پر 15.22 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے دنیا کے امیر ترین شخص نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ 44 بلین ڈالر کی ڈیل فائنل کی ہے۔ لیکن ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو اپنے الگورتھم کا اشتراک کرکے اور لوگوں سے اسے بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز دینے کے لیے مزید اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More