عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنیوالے پچھتائیں گے، شیخ رشیدکی وارننگ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا سیاسی بے امنی اور بدامنی ملک میں مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔شیخ رشید نے کہا عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30 اگست تک اہم وقت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے سنگل آؤٹ اور نااہل کرنے کا حکومتی خواب پورا نہیں ہوگا۔اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرکے دکھائیں، ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More