بےسُرا گلوکار گرفتار، پولیس نے کلاسیکل گانوں سے روک دیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 05, 2022

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں پولیس نے اداکار و گلوکار ہیرو عالم کو گرفتار کرلیا اوراسے آئندہ کلاسیکل گانے نہ گانے کی یقین دہانی پر رہا کردیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہیرو عالم کے فیس بک پر دو ملین کے قریب فالورز اور یوٹیوب پر ڈیڑھ ملین کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔ ہیرو عالم نے خبر ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے اسے ذہنی ٹارچر کیا اور کلاسیکل گانےپرفارم کرنے سے منع کیا۔ پولیس نے ان سے کہا کہ وہ بہت ہی بے سرے ہیں ، اس کے علاوہ پولیس نے ان سے معافی نامے پر بھی دستخط کرائے۔ہیرو عالم کے مطابق اسے پولیس نے صبح چھ بجے اٹھایا اور آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا، پولیس اہلکاروں نے ان سے کہا کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور اور نذرالاسلام کے کلام کیوں گاتا ہے؟۔ ڈھاکہ کے پولیس چیف ہارون الرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیرو عالم کے خلاف بہت سی شکایات موصول ہوئی تھیں، انہوں نے گانے کا روایتی انداز بالکل ہی بدل کر رکھ دیا ہے، اس نے پولیس کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب ایسا نہیں کرے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More