وفا و محبت کی عظیم تصویر ۔۔ 25 سال بیمار شوہر کی خدمت کرنے والی بیوی نے اپنے ایک عمل سے آج کی عورتوں کو کیا پیغام دیا؟

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

وفا و محبت کی عظیم تصویر ۔۔ 25 سال بیمار شوہر کی خدمت کرنے والی بیوی نے اپنے ایک عمل سے آج کی عورتوں کو کیا پیغام دیا؟ ش جیسی کومل ہو جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ شیئر کر رہے ہیں جو معاشرے کی ان تمام عورتوں کیلئے پیغام ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر ریاض کا ہے جہاں گزشتہ 25 سال سے بیوی دن رات اپنے شوہر کی خدمت میں مصروف ہے کیونکہ اس کا شوہر بہت زیادہ بیمار ہے، بستر سے ہل نہیں سکتا۔ اب تو کھانا بھی اسے خوراک کی نالی سے دیا جاتا ہے۔ لیکن اس بیوی نے تو وفاو محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عورت اسپتال میں غم و پریشانی کے عالم میں اپنے شوہر کے پاس ہی بیٹھی ہوئی، اس تصویر نے تو سوشل میڈیا پر ہلچل ہی مچا دی تھی۔ تصویر کے وائرل ہونے پر بیٹا ھتان العسلی کہتا ہے کہ میں نے ماں کے عالمی دن کے موقعے پر یہ تصویر شیئر کی جبکہ یہ تصویر 10 سال پرانی ہے۔بیٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم 5 بہن بھائی ہیں اور والدہ سب کا خیال رکھتی ہیں مگر والد کی خدمت میں 25 سالوں تک انہوں نے کبھی ناغہ نہیں کیا جس پر اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ھتان جمال العسلی خود سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کیلئے کام کرتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More