اسرائیلی جارحیت، 44 فلسطینی شہید 16 بچے شامل

ہم نیوز  |  Aug 11, 2022

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، نابلس شہر میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کو شہید کیا.

حملے کے بعد علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران 40 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیل اورفلسطین کے درمیان مصرکی ثالثی میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 44 فلسطینی ہلاک اور 360 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بربریت سے مرنے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں، الجزیرہ کے مطابق 9 بچے اپنے خاندان کے ساتھ جبالیہ مہاجر کیمپ میں مقیم تھے، جن میں سے کچھ بازارگئے تھے جہاں وہ اسرائیلی فوج کی کاروائی کا نشانہ بنے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی ہے، او آئی سی نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنےکے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More