بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

ہم نیوز  |  Aug 12, 2022

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل مئی کا ایف سی اے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا ۔

نیپرا کے مطابق جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More