بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ٹی20 میں بطور کپتان واپسی

اردو نیوز  |  Aug 15, 2022

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بنگلہ دیش کی ٹی 20 ٹیم میں بطور کپتان واپس لایا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شکیب الحسن کی نامزدگی سنیچر کو ان کے آن لائن جوئے کی ایک سائٹ سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد ممکن ہوئی۔

شکیب الحسن کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی قیادت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کرکٹ آپریشنز کے سربراہ جلال یونس نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ’شکیب کو اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے۔ وہ ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں شکیب الحسن نے بیٹ وِنر نیوز کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا تھا جو کہ کوراکاؤ میں واقع ایک جوئے کی فرم کے ذریعے چلایا جانے والا پورٹل ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر لکھا تھا کہ ’یہ کھیلوں کی خبروں کا واحد ذریعہ ہے۔‘

بنگلہ دیش میں جوا کھیلنا غیر قانونی ہے اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی جانب سے انہیں قومی ٹیم اور بیٹ وِنر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا جس کے بعد وہ معاہدہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوئے۔

بی سی بی کی جانب سے شکیب الحسن کو قومی ٹیم اور بیٹ وِنر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)شکیب الحسن کی کپتانی میں ہونے والے 21  ٹی20 میچوں میں سے سات میں بنگلہ دیش کو فتح جبکہ 14 میچوں میں شکست ہوئی تھی۔ بعدازاں ان پر دو برس کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

شکیب الحسن کی جولائی میں ٹیسٹ کپتان کے طور پر واپسی  ہوئی تھی۔ انہیں وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن کی جگہ بنگلہ دیش کا ٹی20 کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More