تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

ہم نیوز  |  Oct 05, 2022

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور حکومت سندھ کے مابین تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس حوالے سے  مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کریں گے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ہمیں تیز رفتاری سے قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت 2018 سے 2022 تک کے درمیانی عرصے میں دانستہ طور پر روکی گئی ترقی بحال کر رہی ہے، ہم نے گزشتہ دورِ حکومت میں منصوبوں کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی۔

 تھرکول منصوبے کو پانی فراہم کرنے کے لئے  تین نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں جاری منصوبے روک کر پیسہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی، تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلے کا استعمال ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More