چند دنوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا پراسیس شروع ہو جائے گا، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Dec 07, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کاپراسیس شروع ہوجائے گا، نئے انتخابات کے بغیر ملکی مسائل ختم نہیں ہو سکتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ادارے کی کوئی عزت نہیں رہی،وہاں ہمارے کیس چل رہے ہیں، اس وقت ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے،عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک تقسیم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی بن کر کام کرنا تو ہمارے کیس ہائیکورٹ منتقل کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو موجودہ حکومت قبول نہیں،اگلے چند دنوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی قرارداد عمل شروع ہو گا۔

ارشد شریف قتل کیس پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل کی ایف آئی آران کے گھر والوں کی مدعیت میں درج ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More