انڈیا: عام آدمی پارٹی نے دہلی لوکل گورنمنٹ میں بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دیا

اردو نیوز  |  Dec 07, 2022

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی(آپ) نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹی نے دہلی کی بلدیاتی حکومت پر بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے پارٹی کی فتح کے بعد اپنے خطاب میں دہلی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے اپنے بیٹے اور بھائی کو منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 134 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ حریف جماعت بی جے پی 104 نشستیں جیت سکی ہے۔ کانگریس نے صرف 9 نشستوں تک محدود رہی۔

میونسپل کاپوریشن کی کل 250 نشتیں ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے 126 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے اکثریتی عدد سے آٹھ زائد نشستیں حاصل کی ہیں۔

I thank the people of Delhi for win: Delhi CM @ArvindKejriwal#MCDResults #ResultsonAajtak #MCDPolls pic.twitter.com/yQ5ejyjoJl

— IndiaToday (@IndiaToday) December 7, 2022

اس موقعے پر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں سے اپیل کہ ہے کہ ملک کے دارالحکومت کی ترقی کے لیے وہ مل جل کر کام کریں۔

’میں تمام جماعتوں کے امیدواروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست آج کے دن تک تھی۔ آج کے بعد ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے۔ میں کانگریس اور بی جے پی سے کہتا ہوں کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں۔‘

’اب آپ بی جے پی کے کونسلر نہیں ہیں بلکہ آپ دہلی کےکونسلر ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ہمیں دہلی کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے تعاون اور وزیراعظم نریندر مودی کی آشیرواد کی ضرورت ہے۔‘

If we want our country to excel, then we have to think about doing development: Delhi CM @ArvindKejriwal#MCDResults #ResultsonAajtak #MCDPolls pic.twitter.com/brkWtvP25G

— IndiaToday (@IndiaToday) December 7, 2022

اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ ’کرپشن اور منفی سیاست کے خاتمے‘ کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2017 کے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں بی جے پی نے 180 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ عام آدمی پارٹی محض 48 اور کانگریس 30 نشستیں لے سکی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More