بھارتی اداکار انوپم کھیر کے اہل خانہ بھی کرونا کا شکار ہوگئے

سماء نیوز  |  Jul 13, 2020

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کرونا کا شکار ہوگئیں ہیں، انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی اس کی گرفت میں نظر آرہی ہے، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے بعد اب اداکار انوپم کھیر کے گھر میں بھی کرونا سے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔

انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری ماں دلاری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہیں کورونا کا ہلکا انفیکشن ہے اور انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میرے بھائی، بھابی اور بھتیجی بھی محتاط رہنے کے باوجود کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More