ہم لاہور جلسہ نہیں روکیں گے، جس نے جانا ہے جائے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسوں پر پابندی ہے لیکن ہم لاہور جلسہ نہیں روکیں گے، جس نے جانا ہے جلسے میں جائے۔ ملک کی اکانومی بحال ہو رہی ہے، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، ایسے موقع پر وبا پھیلانا پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔.شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جلسے کے بعد جو قانونی کارروائی بنتی ہے ضرورکریں گے۔ عوام اپوزیشن والوں کا خود احتساب کریں گےوفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز ملتان جلسے میں غریبوں کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ یہ جلسہ ذاتی مفاد اور دولت کو بچانے کے لیے ناٹک تھا۔ ملتان کی پچیس لاکھ آبادی میں 10 ہزار لوگ آئے جن میں سے 3 ہزار سندھ سے لائے گئے۔ ملتان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسوں کا نہیں بلکہ وبا کے پھیلنے کا ڈر ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے گزشتہ روز ملتان شہر کو اکھاڑہ بنائے رکھا۔ جلسے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔ اپوزیشن رہنما پابندی کے باوجود جلسوں پر بضد ہیںراوی ریور منصوبے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماڈرن شہر ہوگا جولاہور کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ راوی ریور پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ بارے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ سندھ حکومت نے بنڈل آئی لینڈ پر پہلے این او سی دیا بعد میں واپس لینے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے کافی پیشرفت ہو چکی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More