کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد21لاکھ سے بڑھ گئی

ہم نیوز  |  Jan 22, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ80 لاکھ89 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 404 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ4 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 20 ہزار 285 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 67اور ایک کروڑ 62 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 228 اور 86 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 36 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 67 ہزار832 ہے۔

برطانیہ میں 35 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور94 ہزار580 زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 71 ہزار 998 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 25لاکھ60 ہزار سے زائد افراد متاثر اور55ہزار41 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 28 ہزار  افراد متاثر ہیں جبکہ 84 ہزار 202 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 12 ہزار 505 افراد متاثر اور 24 ہزار640 ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More