حریم فاروق کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر چرچے

بول نیوز  |  Oct 23, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حریم فاروق  کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ لال رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

حریم کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں وہ مہرون رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

واضح رہے کہ اس سے قبل اسکرین سے دوری کے حوالے سے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ حریم فاروق  نے شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی شو میں میزبان کے منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے واضح کیا تھا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، یہ سب افواہیں ہیں۔

شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اس لئے اسکرین سے غائب رہیں کیوںکہ ان کی والدہ علیل تھیں اور انہوں نے ان کی دیکھ بھال کی لیکن اب ان کی والدہ دوبارہ صحتیاب ہو چکی ہیں اور انہوں نے اسکرین پر واپسی کرلی ہے۔

حریم فاورق نے مزید بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گوہر ممتاز کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دیں گی، جس میں وہ ایک خصوصی گانے پر بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

اسی حوالے سے موسیقار، اداکار و پروڈیوسر گوہر ممتاز نے واضح کیا تھا کہ ان کی آنے والی فلم میں حریم فاروق نہ صرف خصوصی گانے پر پرفارمنس کریں گی بلکہ ان کا مذکورہ فلم میں مختصر کردار بھی ہوگا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More