پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

پاکستان: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔ اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی پابندیاں سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہیں۔ اور یہ پالیسیاں خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے ساتھ ملکر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے ، اسحاق ڈار

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد کے الزام میں امریکہ نے چار پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان اداروں پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

اس میں خصوصی وہیکل چیسز کی تیاری بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک اور کراچی کے تین اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

جن اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں اسلام آباد کا نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس،کراچی میں اختر اینڈ سنز، ایفیلیٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ اینٹر پرائزز شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More