کراچی میں تیز ہوائیں کب سے چلیں گی؟ محمکہ موسمیات کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Dec 19, 2024

کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو اور زیارت میں درجہ حرارت کم ترین سطح پر منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

دوسری جانب ہنزہ، گلگت اور دالبندین کا درجہ حرارت منفی 5، جبکہ استور اور کوئٹہ میں پارہ منفی 4 پر ٹھہر گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں درج ذیل درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے:

اسلام آباد اور مٹھی میں 1 ڈگری، پشاور اور مظفرآباد میں 2، لاہور، سرگودھا اور ڈی آئی خان میں 5، ملتان، بہاولپور، سکھر اور بنوں میں 6، جبکہ کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More