سعودی شہزادے کا انتقال

سچ ٹی وی  |  Jan 21, 2025

سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود انتقال کرگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایون شاہی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ شہزادہ عبد العزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔

ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض میں جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More