صاحبہ اور ریمبو کے بیٹے کی شوبز میں انٹری

سچ ٹی وی  |  Mar 01, 2025

ماضی کی مقبول فلمی جوڑی ریمبو اور صاحبہ کے ساتھ پہلی بار رومانوی مزاحیہ ڈرامے میں ان کے بڑے بیٹے احسن افضل کو بھی کاسٹ کرلیا گیا۔

جان ریمبو اور صاحبہ فلموں کے بعد کئی سال سے ڈراموں میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور دونوں متعدد بار ایک ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

ان کے بڑے بیٹے احسن افضل نے کچھ عرصہ قبل ڈراموں کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ نصف درجن کے قریب ڈراموں میں نظر آ چکے ہیں۔

اور اب پہلی بار احسن افضل اپنے والدین کے ساتھ ’آس پاس‘ نامی رومانوی مزاحیہ ڈرامے میں نظر آئیں گے۔

’آس پاس‘ کو ’جیو‘ پر یکم رمضان سے نشر کیا جا رہا ہے اور اس کی مرکزی کاسٹ میں علی انصاری اور لائبہ خان شامل ہیں۔علی انصاری اور لائبہ خان کی رومانوی کہانی پر مبنی ڈرامے کے دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد، صیفی حسن، صبا فیصل، نمرہ شاہد اور فہمہ اعوان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

محمد افتخار افی کی ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈرامے کی کہانی ثمرہ بخاری نے لکھی ہے۔

ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزر پر شائقین نے تبصرے کرتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ کو سراہا اور خیال ظاہر کیا کہ ’آس پاس‘ کی کہانی بھی اچھی ہوگی۔

ڈرامے کے ایک ٹیزر میں جان ریمبو، صاحبہ اور ان کے بیٹے کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More